counter easy hit

سفیرپاکستان معین الحق کا پیرس میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی راہنمائی کیلئے کونسلر سیکشن کھولنے کا اعلان

پیرس/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیرس میں پاکستانی سفارتخانےکی طرف سے کونسلر سیکشن کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سفیر پاکستان جناب معین الحق نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں تفصیلی طور پر پاکستانیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی طرف سے  لاک ڈاؤن بتدریج نرمی کے اعلا ن کے بعد پیرس اور اس کے مضافاتی علاقے ابھی بھی ریڈ زون میں ہیں اور یہاں پر کچھ پابندیاں ابھی بھی برقرار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  فرانسیسی حکومت کی ہدایات کی روشی میں سفارت خانہ پاکستان نے کونسلر سیکشن میں پاکستانی کمیونٹی کے ضرورت مند افراد کیلئے خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن ان خدمات کی فراہمی فرانسیسی حکومت کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی نظم و ضبط اور تمام تر حفاظتی انتظامات کو بروئے کار لاتے ہوئے منگل، جمعرات اور جمعہ کو کی جائے گی۔ سفارت خانہ میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے آمد صرف اور صرف وقت لے کر آنے پرہی ممکن ہو سکے گی۔ کمیونٹی کے تمام افراد سے التماس ہے کہ وہ سفارت خانہ میں آنے سے پہلے سفارت خانہ کی ویب سائٹ سے ملاقات کا وقت لے کر آئیں اور سفارت خانہ میں ایک وقت میں دس افراد سے زیادہ داخل نہ ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ مجھے انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ آج (منگل ) کی صبح سفارت خانہ کے باہر پاکستانی حضرات کثیر تعداد میں بغیر احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے جمع ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی اپنی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا بلکہ  دوسروں کی زندگیوں کیلئے بھی خطرے کا باعث ہونے کے علاوہ سفارت خانہ کی انتظامیہ کو فرانسیسی حکومت کے سامنے بھی شرمندگی اٹھانی پڑھ سکتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ایک مرتبہ پھر التماس کرتا ہوں کہ سفارت خانہ آپ کی خدمت کیلئے ہر وقت اور ہر حال میں حاضر ہے تاہم آپ سے درخواست ہے کہ سفارت خانہ میں ضروری سہولیات کے حصول کیلئے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ آپ اپنی صحت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کو خطرے سے دوچار ہونے سے بچاسکیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کمیونٹی سفارتخانے کے ساتھ پوری طرح تعاون کریں گے اور آئندہ صرف اور صرف انتہائی ضروری حاجت کی صورت میں سفارت خانہ کی ویب سائٹ سے ملاقات کا وقت لے کر ہی سفارت خانہ میں تشریف لائیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website