counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان جناب معین الحق کی پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات  سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں بھرپورحصہ لینے کی اپیل 

پیرس، سفیر پاکستان جناب معین الحق کی پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات  سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں بھرپورحصہ لینے کی اپیل

پیرس؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کرونا ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جہاں حکومت پاکستان بھرپور توانائیاں صرف کررہی ہے وہیں اوورسیزپاکستانی بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے بے چین ہیں۔ فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر جنا ب معین الحق نے پاکستانی کمیونٹی سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں پیغام دیا ہےتاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے۔

سفیر پاکستان معین الحق نے تمام پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ !

محترم اراکینِ پاکستانی کمیونٹی

السلام علیکم!

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی موزی وبا کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور دنیاکے تمام ممالک اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس سے متاثرہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔

پاکستان میں بھی اس وبا سے متاثرہ افراد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ حکومت پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری تندہی سے عوام کو اس موزی مرض سے بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنی عوام سے کیئے جانے والے متعدد خطابات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کمزور اور مستحق طبقہ جو اس وبا کی وجہ سے کیئے جانے والے لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہئے۔

حکومت پاکستان نے ملک اور ملک سے باہر رہنے والے مخیر اور باحیثیت پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کے مستحق،  غریب اور مزدور طبقے کو اس موزی وبا کے اثرات سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی حکومتی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور حکومت کی طرف سے قائم کردہ وزیراعظم ریلیف فنڈ کوویڈ19 میں فراغ دلی سے اپنا حصہ ذالیں گے۔

ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کی تفصیل درج ذیل ہے:

Account Title: Prime Minister’s  COVID-19 Pandemic Relief Fund 2020
Bank Name: National Bank of Pakistan
Account No: 4162786786
IBAN: PK11NBPA0002004162786786
SWIFT Code: NBPAPKKAMBR
Name of Branch: Main Branch, I.I. Chundrigar Road, Karachi, Pakistan
Postal Code: 74500

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی ہم نے بحیثیت قوم پوری بہادری اور یکجہتی سے ملک کو درپیش متعدد بحرانوں کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ جس میں بیرون ملک پاکستانیوں خاص طور پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا، موثر اور احسن کردار رہا ہے۔

مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ پھر فرانس میں مقیم مخیر اور صاحب حیثیت پاکستانی ملک کو درپیش اس نئے بحران سے مقابلہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں پوری فراغ دلی سے اپنے صدقات اور عطیات بھجوائیں گے۔

مجھے اچھی طرح علم ہے کہ فرانس میں مقیم ہمارے متعدد بہن اور بھائی اس وبائی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

سفارت خانہ پاکستان فرانس میں مقیم مستحق اور مزدور طبقات کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور سفارت خانہ نے ان کی مدد کرنے کیلئے مفت راشن فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیاہے تاکہ وہ اس وبا کا باعزت طریقہ سے مقابلہ کر سکیں۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میری آپ سے ایک مرتبہ پھر درخواست ہو گی کہ آپ حکومت فرانس کی طرف سے کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے جاری کردہ ہدایات پر پوری طرح عمل پیرہ ہوں۔

اللہ تعالی ہم سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور اپنی پناہ اور امان میں رکھے۔ (آمین)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website