counter easy hit

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستان اور ایران کے درمیان گبد۔رمیدان سرحدی گزرگاہ کثیر الجہتی افادیت کی حامل ہے۔ اس بات پر اتفاق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزارت دفاعی پیداوار میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہاکہ پاکستان ٗ ایران کو اپنا اہم دوست اور علاقائی شراکت دار سمجھتا ہے اور تہران کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط ومستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے۔ زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ گبد۔رمیدان راہداری دونوں ممالک کے لئے اہم مثبت اقدام ہے ٗ اس سے نہ صرف بارڈر کے اطراف رہنے والے دونوں ممالک کے عوام کو قریب آنے کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ قانونی طریقے سے تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گابالخصوص سمگلنگ اور غیرقانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے مزید کہاکہ سرحد پر مزید راہداریاں کھولنے سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔زبیدہ جلال نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ سرحد پر مزید راہداریاں کھولنے کے لئے پشین سمیت مزید چار جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی انہیں آمدوروفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بتایا کہ ایرانی حکومت اور عوام نئی راہداری کھلنے پر بہت خوش ہیں اور اور اسے ایک اہم اقدام سمجھتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے نئی راہداری کھولنے کے عمل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی گرانقدر کوششوں پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا

AMBASSADOR, OF, IRAN, SYED ALI HOSSAINI, MEETING, ZUBAIDA JALLAL, MINISTER, FOR, DEFENSE, PRODUCTION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website