counter easy hit

اہم ترین ملک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مضبوط ترین کاروباری اور دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی دعوت موصول، سپیکر قومی اسمبلی کیساتھ سفیر کی اہم ترین ملاقات

قومی اسمبلی کے سپیکر سے سفیر آذربائیجان کی ملاقات ۔۔
اسلا م آباد (رپورٹ:اصغر علی مبارک ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس ملاقات میں دوطر فہ تعلقات پر ے ،خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان اور آذربائیجان اخوت اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی دونوں برادر ممالک میں اقتصادی ،دفاعی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ،
پاکستان کی حکومت ملک میں توانائی کی قلت کے خاتمے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے،

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ،
دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی کےسپیکر نے علاقائی اور عالمی فورمز پر آذربائیجان کی طر ف سے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کی حمایت کو سر اہا سپیکر اسد قیصر نے آذربائیجان کے سپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ،سفیرآذربائیجان علی علیزادہ نے کہا کہ قیادت دوطرفہ تجارت سمیت اقتصادی و سماجی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے ، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے باہمی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا ،آذربائیجان سفیر نے سپیکر اسد قیصر کو آذربائیجان کے سپیکر کی طرف سے آذربائیجان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔