counter easy hit

عوامی رائے پر مبنی سروے کے حیرت انگیز نتائج

Amazing results of a public opinion poll

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آئے آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے ۔ موجودہ حکومت کی گذشتہ ایک سالہ کارکردگی پر عوام کی رائے پر مبنی ایک سروے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی تو اچھی ہے لیکن وہ ابھی اس لیے نظر نہیں آ رہی کیونکہ وہ ابھی اداروں میں کام کر رہے ہیں سڑکوں پر نہیں۔جب ہمارے ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے اُس وقت تک ہمارا پاکستان بھی ٹھیک نہیں ہو گا۔ اس بجٹ میں نوکریاں آفر نہیں کی گئیں اور مہنگائی کو اتنا زیادہ بڑھا دیا ہے ، مہنگائی بڑھانا بھی ضروری ہے کیونکہ ملک کے پاس پیسہ ہی نہیں ہے۔ انہیں حکومتی ذرائع آمدن بڑھانے ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مہنگائی کو اس قدر بڑھا دیا گیا ہے کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔جس طرح اُن کا وعدہ تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد ہم نوکریاں آفر کریں گے تو اُن کو کم از کم نوکریاں آفر کرنی چاہئیں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اتنے ٹیکسز نہیں دے سکتا جتنے حکومت کی جانب سے لگا دئے گئے ہیں۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور بجلی کے بل اتنے زیادہ آتے ہیں کہ ، ہمارا کاروبار بالکل نہیں ہے۔ کچھ صارفین نے حکومت کے حق میں بات کی اور کہا کہ اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنا لوگوں نے شور ڈالا ہوا ہے ، ٹیکس لگے ہوئے ہیں اور اگر لوگ ٹیکس دیں تو پھر نظام چل سکتا ہے۔عمران خان ایک اچھا لیڈر ہے اور وہ ضرور ملک کا کچھ نہ کچھ کرے گا۔ کرپشن ختم ہو رہی ہےاور چور اندر جا رہے ہیں ، اسی طرح آہستہ آہستہ ملک میں بہتری آئے گی۔ جب کرپشن ختم ہو گی تو ترقی تو آئے گی۔ ہم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ وہ ملک بچا رہا ہے، کچھ شہریوں نے برانڈڈ کپڑوں اور ہوٹل میں کھانا کھانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا گیا ہے۔ اس پر حکومت کو کچھ کرنا چاہئیے ۔ یاد رہے کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی تھی۔ جس کے بعد 17 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website