counter easy hit

میں نوازشریف کو دعائیں اس لئے دیتا تھا کہ۔۔۔ کامیڈی کنگ مرحوم امان اللہ کا ایسا پیغام منظرعام پر آگیا کہ سن کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ روز کنگ آف کامیڈی امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔70 سالہ کامیڈین امان اللہ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ ‘خبرناک’ نامی کامیڈی شو میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا حصہ بھی رہے۔امان اللہ کے انتقال کے سوگ میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھیٹربند رہے۔ کنگ آف کامیڈی امان اللہ کے انتقال پر سرکاری اورنجی تھیٹرز کے شیڈول شوز ملتوی کر دئیے گئے اور کسی جگہ پر اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا گیا۔ فنکاروں کی جانب سے امان اللہ کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان اورنجی ٹی وی چینلز نے بھی کنگ آف کامیڈی اما ن اللہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔امان اللہ کے انتقال کے بعد ان سے جڑے افراد کئی یادیں بھی شئیر کر رہے ہیں۔تاہم امان اللہ کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ن لیگ کی تعریف کر رہے ہیں۔امان اللہ کا کہنا تھا کہ انسان ہمیشہ اس دنیا میں نہیں رہنا بلکہ ایک نہ ایک دن دوسرے جہان چلے جانا ہے۔انہوں نے کہا میں نواز شریف اور ن لیگ کو دعائیں دیتا ہوں۔امان اللہ نے کہا کہ میرے پیارے وطن کو اگر سنوارا ہے تو ن لیگ نے سنوارا ہے۔دوسری جانب کامیڈی کنگ امان اللہ کے انتقال کی خبر نے بھارتی فنکاروں کو بھی سوگوار کر دیا، بھارتی اداکار رضا مراد اور جونی لیور کا کہنا ہے امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کا انتقال ایک سانحہ ہے
وہ مایوس چہروں پر بھی خوشیاں بکھیرنے کا ہنر جانتے تھے۔بھارت سے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو میں بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔جونی لیور نے کہا کہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے، میں ان کے چاہنے والوں کے ساتھ سوگوار ہوں، امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا، ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں، امان اللہ سینڈ اپ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے۔جونی لیور نے مزید کہا کہ انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا، میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی، ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے۔بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیٖغام میں ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کے جانے سے کرڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے، بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے، مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے، امان اللہ کی خوشگوار یادیں، باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا۔ رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا : ’’ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘۔

AMAN ULLAH KHAN, PRAISED NAWAZ SHAREIF IN LIVE PROGRAM

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website