counter easy hit

ہمیشہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلموں کی حمایت کی: کاجول

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ آج ہر کوئی اچھے مواد پر بننے والی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

Always supported good script-based films: Kajoolبھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا میں نے ہمیشہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلموں کی حمایت کی ہے کیونکہ اس سے متعلق فلم انڈسٹری میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس پر مجھے خوشی ہے، آج ہر اداکار اچھے مواد یا سکرپٹ پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے ہمیشہ اداکاروں اور ہدایتکاروں کی حمایت حاصل رہی ہے۔ خواتین کے موضوعات پر مبنی فلموں پر ہمیں ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا شاہ رخ خان کا فلم ڈیئر زندگی میں بہت اہم کردار تھا۔ میری خواہش ہے کہ دیگر اداکار بھی ایسے کردار ادا کریں اور ایسی مزید فلمیں بننی چاہئیں تاکہ عالمی سطح پر ہماری فلموں کو پذیرائی ملے۔