counter easy hit

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل آفتاب ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج اور ملک مخالف تقاریر کیں۔

لیکن وزارت داخلہ و خارجہ سمیت وزارت اطلاعات نے کوئی ایکشن نہیں لیا حالانکہ یہ اقدام غداری کے زمرہ میں آتا ہے۔

لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ الطاف حسین کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس کی سماعت لارجربینچ کرے گا فاضل جج نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس منظور ملک کو بھجوا دی جبکہ وزارت داخلہ ،خارجہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کر دئیے۔