counter easy hit

الطاف حسین نے جس طرح کی بیان بازی کی اس سے تکلیف ہوئی: اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (یس ڈیسک) ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان تحرہک انصاف کے بارے میں الطاف حسین نے جس طرح بیان بازی کی ہے وہ تکلیف دہ ہے۔

الطاف حسین ایسے بیان دیتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الطاف حسن کو برطانوی حکام سے شکایت کی جو دھمکی دی ہے اس سے شاید الطاف حسین کے لیے مشکل پیدا ہو جاتی تاہم انہوں نے معافی مانگ کرا چھا کیا ہے۔ سانحہ بلدیہ ٹائون کی رپوٹ کے بارے میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیش کی جانی والی رپوٹ اندوناک ہے۔ وفاقی حکومت کو سخت ایکشن لینا چائیے۔

ایک سوال کے جواب میں سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیسوں کا استمال روکنا چائیے اور رائے شماری خفیہ طریقے سے ہونی چائیے۔