counter easy hit

پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔ فوج کے موجودہ قوائد و ضوابط کے تحت زمین مختص کرنے کا عمل خالصتاً میرٹ پر ہوتا ہے۔

Allotment of agricultural land to the former army chief Raheel Shareef

Allotment of agricultural land to the former army chief Raheel Shareef

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین زرعی مقاصد کے لیے مختص کی گئی ہے اور یہ تجارت یا کاروبار کے لیے نہیں ۔ پاک فوج کے تمام رینکس میں سینیارٹی، خدمات اور میرٹ کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کے قریب زرعی زمین الاٹ کی جاتی ہے۔یہاں تک کہ صوبے دار اور حوالدار کو بھی کم سے کم 12 سے 24 ایکڑ تک اراضی الاٹ کی جاتی ہے۔مختص کی جانے والی زمین عام طور پر سرحد کے قریب ہوتی ہے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے وہ لاہور میں سرحد سے پانچ کلومیٹر کے اندر ہے۔جنرل راحیل شریف سے پہلے کے فوجی سربراہان کو بھی دیگر سرحدی علاقوں میں اتنی ہی زمین الاٹ کرنے کی مثالیں موجود ہیں ۔یہی اصول دیگر سروسز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔یہاں تک کہ سول سرونٹس کو بھی ریٹائرمنٹ پر کھیتی باڑی کے مقاصد کے لیے زمینیں ملتی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website