counter easy hit

شام میں مبینہ کیمیائی حملہ، عالمی طاقتوں کا اظہار تشویش

شام کے صوبے ادلب میں مبینہ کیمیائی حملے پر عالمی طاقتوں نےتشویش کا اظہار کیا ہے، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، اقوام متحدہ کا کہناہے کہ شواہد اکٹھے کرکے حقائق کا پتہ چلایا جارہاہے۔

Alleged chemical attack in Syria, world powers expresses concern

Alleged chemical attack in Syria, world powers expresses concern

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی تصدیق نہیں کرسکتا ،مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے ، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال خصوصاً شہریوں پر خطرے کی گھنٹی اورانتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ بین الاقوامی امن اور سلامتی پرخطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ادھر روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ادلب کے علاقے خان شیخون میں شامی حکومتی طیاروں نے باغیوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا تھا،جس کے باعث ڈپو میں موجود کیمیائی ہتھیاروں سے زہریلی گیس کا ا خراج ہوا۔ شامی مبصرین کے مطابق مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے جس میں 20 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں،دوسری جانب ادلب میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website