counter easy hit

تمام انتظارختم : سپریم کورٹ نے لاہور کے رائل پام کنٹری کلب کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

All Waiting: Supreme Court heard the fate of the Royal Palm Country Club of Lahore

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رائل پام انتظامیہ کا پاکستان ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا رائل پام کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی، 3 ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے، رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے کرے، تین ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔یاد رہے دسمبر کو سپریم کورٹ نے رائل پام انتظامیہ تحلیل کر دی تھی اور 11 اپریل کو معاہدہ غیر قانونی قرار دے کر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ رائل پام سے متعلق نیب انکوائری نیب راولپنڈی میں زیر تفتیش ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 2001 میں تجارتی مقاصد کے لیے مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کو ریلوے گالف کلب کی 49 سالہ لیز اور 140 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر دے کر مبینہ طور پر کرپشن کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website