counter easy hit

مجھ سمیت (ن) لیگ کے تمام کارکنان نواز شریف کے سپاہی ہیں، شہباز شریف

کراچی: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہم سب کے قائد اور مجھ سمیت تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں۔

All the workers including me are Nawaz Sharif's soldiers, Shahbaz Sharifمسلم لیگ (ن) صدر و وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک دورہ پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا، گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہم سب کے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے جب کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں، سابق وزیراعظم کی مثبت سوچ اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، تعلیم، صحت، آمدورفت کی بہترین سہولیات سمیت ترقی سندھ کے عوام  کا بھی حق ہے، اگر اللہ نے موقع دیا اور صوبے کے عوام نے اعتماد کیا  تو سندھ کے تمام شہروں کی تقدیر وحالت بدل دیں گے، میرا ایمان ہے کراچی ایک بار پھر  وبصورت شہر بن سکتا ہے اور اس کی روشنیاں دوبارہ بحا ل ہو سکتی ہیں لیکن شرط ہے کہ ایمانداری، امانت اور دیانت سے کام کیا جائے۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔