counter easy hit

مہاجروں کے تمام دھڑے ایک ہوجائیں، سوچ پاکستان ہونی چاہیے، پرویز مشرف

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، آج ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔

All the migrants should be united, thinking should be Pakistan, Pervez Musharraf

All the migrants should be united, thinking should be Pakistan, Pervez Musharraf

گزشتہ روز ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں اے پی ایم ایل کراچی ڈویژن کے تحت جلسے سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی قائداعظم کا شہر ہے۔ کراچی میں پٹھان، پنجابی، سندھی، سرائیکی، بلوچی، مہاجر سمیت تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ کراچی ہی اصل پاکستان ہے۔ آج مجھے کراچی کی صورت حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ آج یہ شہر تباہ حال ہے۔ ہمارے دور میں کراچی میں اصل ترقی ہوئی۔ ہمارے دور حکومت میں کوریڈورI، کوریڈور II، اور کوریڈور III، عسکری پارک، لیاری ایکسپریس وے، ناردرن بائی پاس اور دیگر میگا منصوبے مکمل کیے گئے۔ سابق صدر نے کہا کہ میں نے ایم کیوایم کو سپورٹ کیا، ایم کیو ایم کے اس وقت کے ناظم مصطفی کمال نے اچھا کام کیا، میں چاہتاہوں کہ ایم کیو ایم لندن، ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی مل جائیں۔ تمام پنجابی، پٹھان، مہاجر، سندھی، بلوچی تمام قومیتوں کے لوگ ایک ہوجائیں اور سب کا ایک ہی نعرہ ہونا چاہیے ۔سب سے پہلے پاکستان۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے لیکن کرپشن، رشوت خوری، اقربا پروری نے ملک کی معاشی حالت کو تباہ کردیا ہے۔

پرویزمشرف نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں فوجی ہوں۔ میں نے 2جنگیں لڑی ہیں۔ میں حالات سے گھبرانے والا نہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ میں جلد وطن واپس آؤں گا اور اے پی ایم ایل آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لے گی۔ انھوں نے جلسے میں شریک لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستانیت کا درس پورے ملک میں عام کریں۔ دوسری جانب اے پی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف واحد لیڈر ہیں جنھوں نے اپنے دور حکومت میں کشکول توڑ دیا تھا لیکن ن لیگ نے ملک کو دوبارہ قرضے میں جکڑدیا۔ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انھیں دوبارہ وزیر خزانہ بنادیا ہے۔ جے آئی ٹی نے نوازشریف کو مجرم قرار دیا ہے۔ آج وہ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ، انھیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں۔

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور اس سانحے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔ آج نواز شریف اور ان کے حواری یہ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ڈکٹیٹروں کے دور میں ملک تباہ ہوا۔ یہ کونسی جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔ یہ جمہوریت کی آڑ میں کرپشن اور لوٹ مار کرتے ہیں۔ پرویزمشرف نے آئین نہیں توڑا بلکہ نواز شریف نے آئین توڑا انھیں جیل میں ہونا چاہیے۔ اے پی ایم ایل کراچی ڈویژن کے صدر احمد حسین نے کہاکہ کراچی میں آج کامیاب جلسہ کرکے اے پی ایم ایل نے ثابت کردیا ہے کہ یہ شہر کسی ایک جماعت کا نہیں۔ اب ہم کراچی کے دیگر اضلاع میں بھی جلسے کریں گے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 12 اگست کو فیصل آباد میں جلسہ ہوگا جس میں 10 سے زائد جماعتوں کا اتحاد شرکت کرے گا۔ جلسے کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی ریلی کے اے پی ایم ایل کی رہنما امبر نعیم کی قیادت میں پہنچی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website