counter easy hit

سب فخر زمان کی ڈبل سنچری میں اس قدر مصروف ہوئے کہ آصف علی کو ہی بھول گئے، انہوں نے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ بڑے بڑوں کی بینڈ بجائے گا“

بلاوائیو ; قومی کرکٹر فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے زمبابوے کیخلاف ناقابل شکست 210 رنز بنائے۔

ہر پاکستانی ڈبل سنچری بنانے پر فخر زمان کی تعریف کرنے میں مصروف ہے اور سوشل میڈیا پر خوشی کا طوفان برپا ہے لیکن اس سب میں پاکستانی آصف علی کو بھول ہی گئے جنہوں نے زمبابوے کیخلاف بالکل فخر زمان جیسی بلے بازی کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائی۔

آصف علی مڈل آرڈر میں بہترین سٹرائیک ریٹ کیساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے مستند بلے باز بن کر سامنے آئے ہیں جو مشکل وقت میں کم گیندوں پر زیادہ سکور بنا کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

زمبابوے کیخلاف جاری چوتھے میچ میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فخر زمان نے ڈبل سنچری بنا کر پوری قوم کو سر فخر سے بلند تو کیا ہی ہے مگر آصف علی نے اپنی مسلسل کارکردگی سے مخالف ٹیموں کو یہ پیغام بھی دیدیا ہے کہ اب پاکستانی بیٹنگ لائن میں وہ سب ”ورائٹیاں“ موجود ہیں جو ایک بین الاقوامی سطح کی ٹیم میں ہونی چاہئیں۔