counter easy hit

آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت کے سلسلہ میں پہلا اجلاس 28 نومبر کو منعقد ہو گا

Naat Competition Holland

Naat Competition Holland

ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖکے سلسلہ میں پہلا اجلاس 28 نومبر بروز ہفتہ شام سات بجے عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد ہو گا۔

اس اجلاس میں مذکورہ تقریب کی ابتدائی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی جبکہ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی ٹیم کے معزز اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

یاد رہے مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام یہ اس سلسلے کی بارویں تقریب ہو گی۔