counter easy hit

ڈینگی کے خاتمے میں تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔ ای ڈی او ہیلتھ

All departments

All departments

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈینگی کے خاتمے میں تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاواڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ضلع بھر کے محکموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ سول سوسائٹی میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے تا کہ وہ اس مہلک بیمار ی کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید بہتر بنا سکیں۔ طلباء طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں تا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مناے جانے والے ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے گھر محلے، دفتر اور کام کی جگہ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے چاہیں۔ پودوں کے گملوں اور کھلی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ پرانے ٹائر تلف کردیں اور ڈینگی سپرے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں۔ سیمینار کے اختتام پر ضلع حکومت کے زیرِ اہتمام ڈینگی کے خاتمے کے لئے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہ واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہو ئی تحصیل موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ آگاہی واک میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، ضلعی افسران، تاجروں ، صحافیوں، وکلاء اور طلباء سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ڈینگی کے خاتمے کی تجاویز سمیت مختلف سلوگن درج تھے۔ آگاہی واک کی قیادت ای ڈی او ہیلتھ نے کی۔ جبکہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔