counter easy hit

ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

Ali's name from ECL

Ali’s name from ECL

ماڈل نے توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی ، درخواست کی سماعت اب آئندہ ہفتے کی جائے گی
اسلام آباد (یس اُردو) ماڈل گرل ایان کی جلد اڑان بھرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالے جانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ، ماڈل گرل ایان علی نے توہین عدالت درخواست پر 20 اپریل کو سماعت کرنے کی استدعا کی تھی ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنایا گیا ہے