counter easy hit

عالیہ بھٹ میری پہلی ترجیح ہے

ممبئی: بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے آخرکار عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

Alia Bhatt got my first priorityبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نہ صرف ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں۔ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں وہ اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہے ہیں کیونکہ چند سال قبل بھی وہ ان چیزوں کی وجہ سے بہت دکھی ہوچکے ہیں۔اس سے قبل عالیہ بھٹ سے ایک ٹاک شوکے دوران جب اداکارکے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے خاموشی اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں جب کہ رنبیرنے بھی اسی طرح کے سوال پرکہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔