counter easy hit

عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی……حالیہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم انڈسٹری کی کئی اداکاروں کی طرح عالیہ بھٹ بھی اب ہالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے پر تول رہی ہیں تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش ہے لیکن فی الحال میں کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کر رہی اور ناہی مجھے بالی ووڈ فلم عاشقی3 کے لئے پیش کش ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم کپور اینڈ سنز 18مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔