counter easy hit

’ڈیئر زندگی‘ سے علی ظفر کو الگ نہیں کیا گیا، عالیہ بھٹ

Ali Zafar has not been separated from Dear zindagi, Alia Bhatt

Ali Zafar has not been separated from Dear zindagi, Alia Bhatt

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوری شندے کی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ سے پاکستانی اداکار علی ظفر کو علیحدہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کے نمایاں ستاروں میں شاہ رُخ خان بھی شامل ہیں جنہوں نے عالیہ بھٹ کے کوچ کا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پابندی کے باعث گزشتہ چند دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ گوری شندے کی اگلی فلم ڈیئر زندگی میں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جگہ طاہر راج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں اس افواہ کی تردید کردی ہے۔

عالیہ بھٹ گزشتہ روز ایک بھارتی فیشن میگزین کی تقریب میں شریک تھیں اور جب ان سے ڈیئر زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ’’کوئی تبدیل نہیں کیا جارہا۔ یہ فلم اسی طرح ریلیز ہوگی جیسے یہ بنائی گئی ہے۔ اس بارے میں زیادہ بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسے تبدیل کیا جارہا ہے اور کسے نہیں۔ یہ ایک مُردہ بحث ہے جسے چھوڑ دینا چاہئے۔‘‘

’’ڈیئر زندگی میری اپنی زندگی سے زیادہ قریب ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ اس میں ہر ایک کو اپنی زندگی کا عکس دکھائی دے گا،‘‘ عالیہ بھٹ نے فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا۔

ہدایت کارہ گوری شندے کی پہلی فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ کو، جس میں سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم ناقدین نے بہت پسند کیا تھا جس کے بعد ان کی اگلی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ سے بھی نقادوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس فلم میں شاہ رُخ خان، عالیہ بھٹ اور علی ظفر کے علاوہ کنال کپور اور انگد بیدی بھی بطور اداکار شامل ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website