counter easy hit

: علی رضا عابدی کے بعد ایک اور مشہور رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔ لیاری ٹمبر مارکیٹ میں پانی کی لائن ڈالنے کے معاملے جھگڑا ہوا جہاں فائرنگ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما رمضان گھانچی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے سندھ اسمبلی کی رکن رمضان گھانچی زخمی ہوگئے۔ جنہیں بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیاری میں جھگڑا ہوا تھا جسے حل کرانے کے لیے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پہنچ گئے وہاں ان کی تلخ کلامی ہوئی بعدازاں وہ فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ رکن سندھ اسمبلی کو سول اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی رمضان گھانچی کے پاؤں پر لگی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کے افسران سول اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے فوری طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈی ایس پی افتخار لودھی کے مطابق جھگڑا لیاری ٹمبر مارکیٹ میں پانی کی لائن ڈالنے کے معاملے پر ہوا تھا جہاں فائرنگ ہوگئی۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زماں نے بتایا کہ رمضان گھانچی نے مجھے فون پر اپنے زخمی ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ یوسی چیئرمین سلمان سومرو کے بیٹے نے ان پر فائرنگ کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی سول اسپتال پہنچ گئے اور انھوں نے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔