counter easy hit

ٹورنٹو سے کراچی آنےو الی پی آئی اے کی پرواز کو لینڈنگ کے بعد حادثہ

Ali PIA flight from

Ali PIA flight from

جیٹی سے ٹکرانے کے باعث ایک انجن کو نقصان ، مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا ، پائلٹ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا فیصلہ
کراچی (یس اُردو) ٹورنٹو سے کراچی آنےو الی پی آئی اے کی پرواز کا طیارہ لینڈنگ کے بعد جیٹی سے ٹکرا گیا ، تاہم تمام مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا ،حادثے کے شکار پائلٹ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کراچی ائیر پورٹ پر ٹورنٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پر واز پی کے 1782 لینڈنگ کے دوران جیٹی سے ٹکرا گئی جس سے طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا اور دروازے لاک ہو گئے جس کے باعث 200 سے زائد مسافر ایک گھنٹے تک جہاز میں پھنسے رہے ۔
پی آئی اے کے عملے نے ایک گھنٹے بعد سیڑھی لگا کر مسافروں کو باہر نکالا ، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز کے پائلٹ کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا تا کہ حادثے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے جبکہ جہاز کا پائلٹ چیک اپ کرانے سے کترا رہا ہے ۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ پالپا نمائندوں کی موجودگی میں چیک اپ کراؤں گا ۔