counter easy hit

‘علی جہانگیر کو امریکا میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی ہے’

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر تعیناتی ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے، ملک کا امیج عزیزہے، پاکستان کوشرمندگی سے بچانا چاہتے ہیں۔

Ali Jahangir is embarrassing to appoint ambassador to the US جسٹس اطہرمن اللہ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستانی سفیر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ کے وکیل حسن مان ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کی اہل نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل بتائیں کے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں، اگر عدالت علی جہانگیر کی تقرری کیخلاف درخواست کو منظور کر لے تو پھر اس کے مضمرات کیا ہوسکتے ہیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کرسکتی، نئی حکومت کو آنے دیں، مقدمے کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔