counter easy hit

لیاقت علی چٹھہ نے ماجد بن احمد کو بہترین انتظامات کرنے پر تعریفی اسناد اور سر ٹیفکیٹ دیا

Ali Chatha gave

Ali Chatha gave

گجرات(انور شیخ)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار جلالپور جٹاں کے انچارج ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد کو بہترین انتظامات کرنے پر تعریفی اسناد اور سر ٹیفکیٹ دیا اس موقع پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جلالپور جٹاں میں رمضان سستے بازار کے شاندار انتظامات پر ڈی او سی ماجد بن احمد کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں جلالپور جٹاں کے شہریوں کو رمضان المبارک کے حوالہ سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جو ایک مثال ہیں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سستے رمضان بازاروں میں سے جلالپور جٹاں سستے رمضان بازار کے لئے اچھے اورشاندار انتظامات مثال تھے جس پر رمضان بازار جلالپور جٹاں کے انچارج ماجد بن احمد نے ڈی سی او گجرات کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے شہریوں کو مزید تعاون کی یقین دہانی کروائی۔