counter easy hit

الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کی لالہ موسیٰ شہراورضلع گجرات کیلئے تاریخی خدمات ہیں,چوہدری عمران اشرف گجر

Alhaj Sheikh abdalklyl

Alhaj Sheikh abdalklyl

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کہاہے کہ الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کی لالہ موسیٰ شہراورضلع گجرات کیلئے تاریخی خدمات ہیں، ان خدمات کو دیکھاجائے تومیونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے شیخ خالدمحمودسے موزوں کوئی امیدوارنظرنہیں آتا،پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کی قیادت اور کائرہ خاندان لالہ موسیٰ کے شہریوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شیخ خالدمحمودکو وائس چیئرمین کا امیدوارنامزدکریں،انہوں نے مزیدکہاکہ الحاج شیخ عبدالخلیل کا خاندان ہی ضلع گجرات کا وہ واحدخاندان ہے جو کام سرکاری وسائل سے ہونے چاہئے و ہ اپنی جیب سے کرانے میں کبھی نہیں ہچکچاتا۔