counter easy hit

تشویشناک نقل و حرکت رات ایک بج کر 6 منٹ کا وقت ہے اور اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہاز اڑ رہے ہیں، سینئر صحافی شاہد گشکوری

اسلام آباد: سینئر صحافی شاہد گشکوری نے رات ایک بج کر 12 منٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیا ، جس میں انہوں نے لکھا تشویشناک نقل و حرکت رات ایک بج کر 6 منٹ کا وقت ہے اور اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہاز اڑ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گزشتہ روز بھارت کے حوالے کر دیا ہے، لیکن بھارت کا جنگی جنون ابھی ختم نہیں ہوا اور ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت چار افراد شہید ہو گئے ہیں

معروف صحافی و تجزیہ کار شاہد گشکوری نے رات ایک بج کر 12 منٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ”تشویشناک نقل و حرکت، رات ایک بج کر 6 منٹ کا وقت ہے اور اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہاز اڑ رہے ہیں، موٹروے کے ذریعے سفر کرنے والے ایک دوست نے خلاف معمول مناظر دیکھیں گے اور کئی مقامات پر موٹروے کو کلیئر کروایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں کی جانب سے بارڈر پر بھی شدید گولہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں ،کیا ہو رہا ہے؟“ آج صبح پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے تتہ پانی ،جند روٹ اورنکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہاہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت4 افراد شہید ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 شدید زخمی ہیں جن کو طبی امداد کیلئے کوٹلی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان شہید ہوئے ،شہدا میں حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیںاوربھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔