counter easy hit

چنیوٹ میں خوفناک حادثہ

چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا، جس کے بعد ریسکیو اداروں کے عملے اور پولیس کی امدادی کارروائی جاری ہے۔ حادثہ چنیوٹ جھنگ روڈ پر اڈہ پٹھان کوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر کے الٹنے سے 50ہزار لیٹر پیٹرول سڑک اور کچی زمین پر بہنا شروع ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں اطراف سے روڈ بلاک کر کے امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں موجود آدھا پیٹرول بہہ چکاہے جبکہ باقی پیٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا جارہا ہے۔