counter easy hit

کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Al-Qaeda's four alleged terrorist killed in police encounter in Karachiایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا تو مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک شدگان کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔