counter easy hit

اکشے کمار نے فلم “ائیر لفٹ” کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم “ائیر لفٹ” کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی۔ ایک خلیجی اخبار کے مطابق ا پنی نئی آنے والی فلم “ائیر لفٹ” کے لیے اکشے کمار باقاعدہ عربی زبان کی کلاسز لے رہے ہیں جب کہ فلم میں اکشے کمار امیر ترین بھارتی بزنس مین کا کردار ادا کریں گے جن کے مدمقابل اداکارہ نمرت کور ان کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔

نیکھل اڈوانی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “ائیر لفٹ” 1990 میں خلیجی ممالک کی جنگ کے پس منظر پر بنائی جائے گی جس میں کویت میں پھنسے بھارتی شہریوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ فلم میں بھارتی شہریوں کے کویت سے انخلا میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو بھی دکھایا جائے گا۔