counter easy hit

اکشے کمار نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلم “ائیر لفٹ” کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی۔

بالی وڈ اداکاراکشے کمارجو کہ فلموں میں اسٹنٹس کے ماہر اور خطروں کے کھلاڑی کہلائے جاتے ہیں، اب انہوں نے کچھ نیا کرنے کی ٹھان لی اور وہ کچھ نیا اسٹنٹ نہیں بلکہ عربی زبان کا سیکھنا ہے۔

اپنی نئی آنے والی فلم “ائیرلفٹ” کے لیے اکشے کمار نے عربی زبان سیکھنا شروع کردی اور اس کے لئے وہ کلاسز بھی لے رہے ہیں جب کہ فلم میں اکشے کمار امیر ترین بھارتی بزنس مین کا کردار ادا کریں گے جن کے مدمقابل اداکارہ نمرت کور ان کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔

نیکھل اڈوانی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “ائیر لفٹ” 1990 میں خلیجی ممالک کی جنگ کے پس منظر پر بنائی جائے گی جس میں کویت میں پھنسے بھارتی شہریوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ فلم میں بھارتی شہریوں کے کویت سے انخلا میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو بھی دکھایا جائے گا۔