counter easy hit

اکشے کمار کی ایکشن فلم “گبر از بیک” کا ٹریلر ریلیز

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی آنے والی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”گبّر اِز بیک” کی پہلی مختصر جھلک کی ویڈیوز ریلیز کر دی گئی ہے جس میں وہ گبر کے منفرد روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم گبر از بیک (Gabbar Is Back) تامل بلاک بسٹر فلم راناما کا ری میک ہے جس کی کہانی سسٹم کے ستائے ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو بالآخر گبر کا روپ دھار کراس کیخلاف جنگ لڑنے میدان میں آجاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اکشے کماراور شروتی حسن ادا کر رہے ہیں جبکہ د یگر فنکاروں میں سونوسود اور پراکاش راج شامل ہیں۔

بالی ووڈ ڈائرکٹرکرش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔