counter easy hit

نواز شریف کو ملا منصور اختر پر حملے سے آگاہ کیا تھا :جان کیری

 Akhtar: Kerry

Akhtar: Kerry

امن مذاکرات سے انکار کر کے ملا عمر علاقے میں خطرے کی علامت بن چکا تھا :امریکی وزیر خارجہ کی میانمار میں میڈیا سے گفتگو
میانمار (یس اُردو) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ملا اختر منصور پر ڈرون حملے سے آگاہ کر دیا تھا ۔ افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں کہ پاک افغان سرحد پر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی ہلا کت کی تصدیق کا انتظار ہے ۔ میانمار میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملے سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کال کی تھی ۔ حملے سے پہلے پاکستان اور افغان قیادت کو آگاہ کر دیا تھا ۔ جان کیری کے مطابق امن مذاکرات سے انکار کر کے ملا اختر منصور ایک مستقل خطرہ بن چکا تھا ۔ افغان صدر اشرف غنی نے ملا اختر منصور پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں اس کی ہلاکت کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں ۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کہتے ہیں کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغان طا لبان کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا ۔ امریکا کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہے کہ ملا اختر منصور اپنے انجام کو پہنچے ۔ ملا اختر منصور کے خلاف کارروائی نے امریکا اور افغانستان کو محفوظ بنا دیا ہے