counter easy hit

سسر نے میری شادی کیلئے ٹیسٹ سنچری کی شرط رکھی تھی: اجے جدیجہ

 Ajay Jadeja

Ajay Jadeja

سابق بھارتی بلے باز اجے جدیجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسر نے ان کے سامنے اپنی بیٹی سے شادی کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کی شرط رکھی تھی۔
لاہور: (یس اُردو) سابق بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی منگنی ہونے کے بعد ان کے ہونے والے سسر ان کی اہلیہ سے کہا کہ اسے بتا دو کہ اگر یہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کرنا ہو گی۔ سابق بھارتی بلے باز کے مطابق وہ ایک سال تک ٹیسٹ سنچری بنانے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران دو مرتبہ 70 کر کے آوٹ ہوئے بڑی مشکل سے ایک بار نائنٹیز میں گئے لیکن 96 پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ان کا دل ٹیسٹ کرکٹ سے اٹھ گیا اور انہوں نے بیگم سے کہا کہ میرے ہونے والے سسر جی سے کہو کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی ہے اب بتائیں آگے کیا کرنا ہے؟۔