counter easy hit

اجے دیوگن نے دبنگ خان کو یاروں کا یار قرار دے دیا

Ajay Devgan

Ajay Devgan

ممبئی : بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دبنگ اسٹار سلمان خان کو یاروں کا یار قرار دیا جب کہ کنگ خان سے متعلق سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

بالی ووڈ کے ستاروں کی آپس میں دوستی اور دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا برملا اظہار مختلف تقریبات سمیت سوشل میڈیا پر بھی کرتے رہتے ہیں۔

جب کہ اجے دیوگن کی سلمان خان سے دوستی اور کنگ خان سے دشمنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔