counter easy hit

نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی اصل عمر کتنی ہے ؟ سالگرہ نے پول کھول دیا ، جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر کل اپنی زندگی کی 39ویں بہاریں دیکھ لیں گی، فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنی زندگی کی 39ویں سالگرہ کا کیک 12اکتوبر کوکراچی میں کاٹیں گی، عائشہ عمر 1980کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اوربعد ازاں نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں ماسٹر بھی کیا۔

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اورسٹ کام ”بلبلے“میں ان کا کردار خوبصورت پورے پاکستان میں مقبول ہوا اوران کی بہترین کارکردگی کی بناء پر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز ا جا چکا ہے۔ ماڈل و ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ملک ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی فلموں کی آفرز آرہی ہیں، ذاتی طور پر اپنے ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔ عائشہ عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے کسی ایک فیلڈ تک محدود نہیں رہ سکتا، اب فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ رائٹرز اور پروڈیوسرز کی فلموں نے انڈسٹری کو استحکام دیا ہے اور ہمارے شائقین ملکی فلموں میں دلچسپی لینے لگے ہیں، کم کام کر کے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے۔

AISHA UMAR, REAL, AGE,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website