counter easy hit

لاہور :ائیرپورٹ سے غیر ملکی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Airport from the

Airport from the

شراب اوسلو سے لاہور آنے والی فلائٹ کے ذریعے لائی گئی ، کسٹم حکام نے دوران کارروائی شراب کی 13 بوتلیں برآمد کر لیں
لاہور (یس اُردو ) لاہور ائرپورٹ سے غیر ملکی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ لیڈی سمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق اوسلو سے لاہور آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز 752 کی ایک خاتون مسافر نے شراب سمگل کرنے کی کوشش کی ، اور اس کے لئے گرین چینل کا استعمال کیا جا رہا تھا کہ کسٹم حکام کی کارروائی پر خاتون مسافر کے بیگ سے غیرملکی مہنگی شراب کی 13 بوتلیں برآمد ہوئیں جس کو قبضے میں لے کر خاتون کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔