counter easy hit

طیارہ حادثہ؛ تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا

aircraft crash, investigation team started its work

aircraft crash, investigation team started its work

 اسلام آباد: طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ٹیم نے حکام کو جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اٹھانے سے بھی روک دیا۔

یس اردو نیوز کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی 6 رکنی ٹیم نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا، ٹیم نے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھا کرلیے جب کہ حکام کو تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے کا ملبہ اٹھانے سے روک دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:2 سابق بھارتی آرمی چیفس کا مودی کو پاکستان پر حملے کا مشورہ

دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی پہنچا دیا گیا ہے جہاں بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانسیسی ٹیم کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ فرانسیسی ٹیم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی آمد متوقع ہے جب کہ ٹیم کی معاونت کے لیے پاکستانی ماہرین بھی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر فرانس کی ٹیم بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی پہنچتی ہے تو پی آئی اے کے پاس ڈی کوڈ کرنے کے انتظامات موجود ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے بلیک باکس کو فرانس بھجوانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شہری کو فیس بک پر بیٹی کی سالگرہ کا دعوت نامہ دینا مہنگا پڑ گیا-

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ حویلیاں کے قریب گرکر تباہ ہوا جس میں جہاز کے عملے سے 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website