counter easy hit

ایئر مارشل اصغر خان امیچر گالف چیمپئن شپ، تیمور نصیر نے جیت لی

 Asghar KhanGolf Championship

Asghar KhanGolf Championship

پشاور…….ایئر مارشل اصغر خان امیچر گالف چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے تیمور نصیر نے جیت لی۔تیمور نصیر نے 54 ہولز پر 221 گروس اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔پشاور میں ہونے والے ایونٹ میںنعیم احمدنے دوسری جبکہ عنایت اللہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے،نیٹ کیٹگری میں رحمت اللہ نے پہلی،شاہد نے دوسری جبکہ شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین ایونٹ میںراولپنڈی کی طاہرہ نظیر نے پہلی،ڈاکٹر سونیاولی نے دوسری اور حمنہ امجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایونٹ کےاختتام پر وائس چیف آف ایئراسٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان نے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔