counter easy hit

انتقال پر ملال ایئر کموڈور( ریٹائرڈ) نبی بخش پراچہ کاانتقال

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) انتقال پر ملال ایئر کموڈور( ریٹائرڈ) نبی بخش پراچہ کاانتقال ہوگیا ہے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور سی ایم ایچ راوالپنڈی میں زیر علاج تھے. مرحوم پی اے ایف اکیڈمی رسالپور، کالج آف ایروناٹیکل انجنئیرنگ کے کمانڈنٹ بھی رہے.
مرحوم کی نماز جنازہ 19جنوری 2018 کو عسکری الیون (نزد قاسم مارکیٹ) کی جامع مسجد میں دن 1:45 پر نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جائے گی، اور تدفین پی اے ایف بیس نور خان کے قبرستان، راول روڈ پر 2:30 بجے ہو گی، مرحوم کی رسم قل اور قرآن خوانی بروز ہفتہ 20 جنوری 2018 کو بعد از نماز ظہر 2 بجے عسکری الیون کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی. مرحوم محمد اسد پراچہ اور بلال پراچہ کے والد اور حامد بخش پراچہ کے بھائی تھے. مرحوم محمد صدیق پراچہ، ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اور دن ٹی وی کے سینئر رپورٹر فیض محمد پراچہ، اور ونگ کمانڈر سہیل احمد پراچہ کے چچا تھے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website