counter easy hit

ائیر بلیو حادثہ، متاثرین 6 سال بعد بھی انصاف کے منتظر

Air Blue crash

Air Blue crash

146 مسافروں اور عملے کے چھ افراد سمیت ایک 152 افراد کی زندگی کا سفر مارگلہ کی پہاڑیوں میں تمام ہوا تو کئی گھر اجڑ گئے
اسلام آباد (یس اُردو) ائیر بلیو حادثے کو 6 سال ہو گئے ، ہر گھرانہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر اداس ہے تو کئی اب بھی انصاف کی تلاش میں عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹا رہے ہیں ۔146 مسافروں اور عملے کے چھ افراد سمیت ایک 152 افراد کی زندگی کا سفر مارگلہ کی پہاڑیوں میں تمام ہوا تو کئی گھر اجڑ گئے ۔ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی مگر لواحقین کے زخموں پر مرہم نہ رکھ سکی ۔دوسری جانب حکومت نے تمام متاثرین کو 5 لاکھ فس کس کے حساب سے معاوضہ ادا کر دیا مگر ائیربلیو اپنا وعدہ نبھانہ سکی ۔ 21 افراد ائیر بلیو کی جانب سے معاوضے کے اب بھی منتظر ہیں ۔
حادثے کی تحقیقات پرعدم اعتماد کرتے ہوئے 11 افراد کے ورثاء نے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے۔