counter easy hit

احسن اقبال کا دو ٹوک اعلان، اداروں سے اہم مطالبہ کردیا

Ahsan Iqbal's two-point announcement, made important demands from organizations

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ نہ تو وہ حکومت کی گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے ہیں. نیب راولپنڈی میں نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کےالزام میں پیشی کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انہیں نارووال اسپورٹس سٹی سے متعلق طلب کیا گیا تھا، نارووال اسپورٹس سٹی کے انتظامی منظوری اور انتظامی معاملات سے متعلق سوالات تھے جبکہ نارووال اسپورٹس سٹی میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کوئی سوال نہیں تھا.پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بنایا گیا، کیا یہ گناہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بن گیا ہے، اگر پاکستان میں انکوائری ہونی ہے تو سب انکوائریاں بند کرکے بی آر ٹی کی ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور شہر کو کھڈوں کا شہر بنا دیا گیا ہے، کبھی اس کے پل توڑتے ہیں تو کبھی سیوریج لائن، نارووال اسپورٹس سٹی کا منصوبہ کھڈوں کامنصوبہ نہیں ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں کہ نارووال اسپورٹس سٹی کادورہ کریں، پاکستان کے کامیاب کرکٹ کپتان مصباح الحق نے اس منصوبے کی تعریف کی ہے‘ کامیاب منصوبوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے. احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیمار اور نامکمل منصوبے بھی مکمل کیے، ہمیں اپنے ترقی کے سفر پرفخر ہے‘اس کے علاوہ انہوں نے راناثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں جیل میں سہولیا ت دی جائیں.انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتقامی کارروائیوں کے باوجود ان کی خامیوں کو بتاتے رہیں گے کیونکہ نہ توہم حکومت کی گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ان کی دھمکیوں سے ڈر لگتا ہے ہم میں سے ہرکوئی گرفتاری کے لیے تیار ہے. احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے بیگ گھروں پر تیارہیں ،گرفتاریوں کو تمغہ سمجھ کرقبول کریں گے. قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن تحقیقات میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے .احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر نیب کو بیان قلمبند کرادیا‘ قومی احتساب بیورو (نیب) نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے. احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ اپنے حلقے نارووال میں شروع کیا اور اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچایا‘ اس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ پر بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website