counter easy hit

احسن اقبال کو مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائیگا

سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت ٹھیک ہے، انہیں مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائےگا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا مکمل چیک اپ کیا ہے۔

Ahsan Iqbal will be kept iAhsan Iqbal will be kept in the ICCU one dayn the ICCU one dayانہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران احسن اقبال کے جسم سے گولی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،گولی نا نکالنے کا کوئی نقصان نہیں،گولی نکالنے کی کوشش میں نقصان کا اندیشہ تھا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کے بازو کی ٹوٹی ہوئی دونوں ہڈیوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔