counter easy hit

فوج سمیت مختلف عہدوں پر فائز احمدی ہٹائے جائیں، کیپٹن صفدر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں کی بھرتی پر پابندی کیلیے قرارداد لانے کا اعلان کیاہے۔

Ahmadi should be removed from various positions including the army, Captain Safdarبی بی سی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلیٰ عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کیلیے خطرہ ہیں اس لیے اْنھیں فوری طور پرعہدوں سے ہٹادینا چاہیے۔ کیپٹن رٹائرڈ صفدرنے کہاکہ احمدی ملک کیلیے زہرقاتل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ختم نبوت کاحلف عدلیہ سمیت22ویں گریڈ کے افسر پر بھی لاگو کیا جائے۔ انھوں نے عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے ختم نبوت سرٹیفکیٹ پر دستخط لینے کامطالبہ کیااور کہاکہ انصاف کی کرسی پر کسی بھی ایسے شخص کو نہیں بٹھاناچاہیے جس کاتعلق احمدی برادری سے ہو۔

رہنما ن لیگ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں بھی ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں۔ انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر کا انقلاب فوجی انقلاب نہیں بلکہ قاد یانیوں کا انقلاب تھا کیوں کہ مشرف کا سسرال قادیانی ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے انسانی اعضاء اور عضلات کی پیوند کاری (ترمیمی) بل 2017 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی،بل کے تحت نادراقومی شناختی کارڈ جاری کرتے ہوئے اپنے درخواست فارم کے صفحہ اول پر فرد کی حادثاتی یادماغی موت کی صورت میں کسی عضو یاعضلات کاعطیہ کرنے کی منشا کے حصول کیلیے پوچھاجا سکے گا۔