counter easy hit

زراعت سے متعلق ایمرجنسی نافذ کریں گے، جہانگیر ترین

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین نے کہا ہے کہ تحقیق کے بغیر زراعت کا شعبہ ترقی نہیں کرسکتا۔ زراعت سے متعلق ایمرجنسی نافذ کریں گے۔

Agriculture-related Emergency, Jehangir TareenAgriculture-related Emergency, Jehangir Tareenاسلام آباد میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد 100 دن کا پلان دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائےگی۔ چھوٹے کاشتکاروں کو قرضے دیئے جائیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کی منڈیوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ویئر ہاؤس میں پڑی گندم کو بینک ہاؤس کے ذریعے فنانس کیا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں اصلاحات لائی جائیں گی۔