counter easy hit

عمر نے شکایت کی یا عمران نے ہدایت دی؟ ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کا معاملہ متنازع ہو گیا

Age complained

Age complained

عمر اکمل کی ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کا معاملہ متنازع ہو گیا۔ بیٹسمین نے شکایت کی یا پھر لیجنڈ عمران خان نے ہدایت دی؟ سابق کپتان سے گفتگو اور کامران اکمل کی وضاحت نے نئے سوال کھڑے کر دئیے۔
کولکتہ: (یس اُردو) لیجنڈ عمران خان کی ٹیم سے ایک ملاقات اور عمر اکمل سے علیحدگی میں بات نے کئی شبہات پیدا کر دئیے۔ عمر اکمل نے ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ نہ کرانے کی شکایت کی یا پھر سابق کپتان نے خود سے ٹیم منیجمنٹ کو مشورہ دیا، واضح نہ ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سنی جا سکنے والی گفتگو میں عمران خان کے انداز سے تو شکایت کا پہلو نہیں نکلتا، تاہم مزید وضاحت قومی بیٹسمین کے بھائی کامران اکمل نے کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اپنے لیٹ نمبر پر ہی کھیلنے کی ٹِپس مانگی تھیں۔ بھارت سے بری شکست کی وجہ عمران خان نے بری کپتانی کو قرار دیا جبکہ اطلاعات ہیں کہ شاہد آفریدی سارا نزلہ عمران خان، عمر اکمل ملاقات پر گرا دیا، بلکہ خبر تو یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ بوم بوم نے خود اس ملاقات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔