counter easy hit

چین میں دو بچہ پالیسی کے بعد پہلے ٹیسٹ ٹیو ب بچے کی پیدائش

After two child policy

After two child policy

بیجنگ……..چین کے شمالی مغربی صوبہ شان ژی میں دوبچہ پالیسی کے نفاذ کے بعد 40سالہ خاتون نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعیدوسرے بچے کو جنم دے دیا۔
جمعہ کو شان ژی کے تنگدو ہسپتال میں پیدا ہونے والے صحت مند بچے کا وزن3440گرام ہے جسکی پیدائش پر اہل خانہ کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا گیا ۔خاتون نے 2004میں پہلے بچے کو جنم دیا تھا تا ہم پہلے بچے کو جنم دینے کے بعد ایک ہسپتال میں اپنے نطفوں کو محفوظ کروا دیا تھا تا کہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔اہل خانہ نے 2004کے بعد نطفوں کو محفوظ کرنے کے لئے روزانہ 3یوآن خرچ کئے ۔ گزشتہ سال جب چین میں دو بچہ پالیسی نافذ کی گئی تو میاں بیوی نے محفوظ نطفے کے ذریعے بچے کی پیدائش کا فیصلہ کیا ۔خاتون کے شوہر نے دوسرے بچے کی پیدائش کا خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے بیٹے کی عمر 12سال اور نطفے کو محفوظ کرانے کا مقصد دوسرا بچہ حاصل کی خواہش تھی اور خوش قسمتی سے حکومت کی جانب سے منظور کی جانے والی پالیسی کے بعد ہم دوسرا بچہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔چین میں پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی 1988میں پیدا ہوا تھا۔جبکہ پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی برطانیہ میں 1978میں پیدا ہوا تھا جس کے بعد اس عمل کے ذریعے اب تک 5ملین بچے جنم لے چکے ہیں۔