counter easy hit

3310 کی کامیابی کے بعد نوکیا نے ایک اور پرانے فون میں ناقابل یقین فیچرز ڈال کر واپسی کا اعلان کر دیا۔۔۔ قیمت آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گی

After the success of the 3310, Nokia announced a comeback by putting incredible features in another old phone. The price will prove all your estimates wrong

چین (ویب ڈیسک)نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایم ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی پرانے موبائل فونز متعارف کرائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فور جی ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔اور اب یہ کمپنی ایک اور پرانے فون کو نئی شکل میں متعارف کرانے والی ہے اور یہ فون ہے


نوکیا 2720۔نوکیا پاور یوزر کی رپورٹ کے مطابق حال میں اس کمپنی نے ایک فون کو چین میں سرٹیفائی کرایا ہے جو کہ ممکنہ طور پر نوکیا 2720 (2019) ہے جس میں فورجی کنکٹویٹی دی جائے گی۔یہ اسمارٹ نہیں بلکہ ایک فیچر فون ہوگا تاہم پہلے کے مقابلے میں اس میں کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کردیا جائے گا۔یہ فون 2009 میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا تھا اورر اب 10 سال بعد اسے دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔ایم ایم ڈی گلوبل کی جانب سے یہ فون ستمبر میں شیڈول آئی ایف اے 2019 ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔جب یہ فون دس سال قبل پیش کیا گیا تھا تو یہ ایک فلپ فون تھا جس کے اندر 1.8 انچ کی کلر اسکرین دی گئی تھی جبکہ باہر 1.36 انچ کو مونوکروم ڈسپلے تھا۔اس کے علاوہ 1.3 میگا پکسل کیمرا، بلیوٹوتھ، آڈیو جیک، ایف ایم ریڈیو اور 860 ایم اے ایچ بیٹری موجود تھی۔اب دوبارہ متعارف کرائے جانے پر کیا کچھ نیا ہوگا وہ اگلے ماہ ہی معلوم ہوسکے گا، کیونکہ فورجی نیٹ ورک سپورٹ کے ساتھ ڈیزائن اور بیٹری پہلے سے بہتر بنائے جانے کا امکان قوی ہے۔اس کمپنی نے 2017 میں 3310 کے جدید ورژن کو متعارف کرایا تھا جبکہ 2018 میں نوے کی دہائی کے ایک اور مقبول فون نوکیا 8110 کو نئی زندگی دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website