counter easy hit

لندن کے صادق خان کے بعد اب مانچسٹرمیں بھی پاکستانی نژاد میئرمنتخب

After the start of London's Sadiq Khan, the Pakistani-based chairman of Manchester also is now elected

مانچسٹر(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نئے لارڈ میئر عابد لطیف چوہان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے ہے۔جہاں کی زندگی کا ایک بڑا گزرا۔وہ 1998میں پاکستان سے برطانیہ آئے۔میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انکا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اور اب وہ اس شہر کی خدمت کرنے کے متمنی ہیں۔عابد لطیف چوہان نے مزید کہا کہ وہ مانچسٹر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرینگے تاکہ یہ کام کرنے اور رہنے کے لیے مزید اچھا بن جائے۔واضح رہے کہ میئر عابد چوہان، برٹش پاکستانی کلچرل ایسوسی ایشن کے بانی اور سربراہ ہیں، یہ ایسوسی ایشن، برطانیہ میں پاکستانی ثقافت اور ورثہ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں صرف مانچسٹر کے لوگوں کی ہی خدمت نہیں کررہا بلکہ میں پاکستانی لوگوں کی بھی خدمت کررہا ہوں۔میں مستبقل میں بچوں میں غربت کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینا چاہتاہوں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نئے لارڈ میئر عابد لطیف چوہان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے ہے، اس سے قبل لندن کے میئر بھی پاکستانی نژاد ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website