counter easy hit

آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے: ملالہ یوسفزئی

After the operation pen : Malala

After the operation pen : Malala

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں باہمی اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دیں۔
برمنگھم: (یس اُردو) سانحہ پشاور کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بہادر بچوں اور اساتذہ کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں باہمی اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد تو ختم ہو سکتے ہیں لیکن ماسٹر مائنڈ کو کیسے ختم کیا جائے؟ اس آپریشن کے بعد ہمیں آپریشن ضرب قلم کی بھی ضرورت ہو گی۔ تقریب میں سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالبعلم احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔